- الإعلانات -

جعلی پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنانے والا گروہ گرفتار

لاہور لاہورمیں غیرملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس بنانے والے گروپ کو گرفتار کر لیا گیا ذرائع کے مطابق لاہور میں ایف آئی کے حکام کی کارروائی میں غیر ملکیوں کیلئے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افرادمیں سپیشل برانچ کے 6 پولیس اہلکارو ں سمیت 8 افراد شامل ہیں۔ذرائع  نے ایف آئی ا ے کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار افراد میں امجد ،جعفر،ارشد،شمس،پرویز،صفدر،احمد وغیرہ شامل ہیں۔مزیدیہ کہ آئی جی آفس کا ایک اہلکار بھی اس گھناونے جرم میں ملوث پایا گیا ہے۔