- الإعلانات -

ڈاکٹرفاروق ستار کی امجد صابری کے قتل کی مذمت کے ساتھ اہم انکشاف کیا

کراچی ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امجد صابری نے کچھ لوگوں کے پروگراموں میں جانے سے انکار کیاتھا اور یہ بات امجد صابری نے خود انہیں پانچ روزقبل بتائی تھی ۔
امجد صابری کے انتقال کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار کاکہناتھاکہ چیف جسٹس کے بیٹے کااغواءہماری آنکھیں کھولنے کیلئے کافی تھا، ہم کہتے رہے کہ سب اچھانہیں ، یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایاجاناچاہیے ۔اُنہوں نے کہاکہ پورنے تین سال کے آپریشن کے باوجود بھی کراچی میں خوف کی فضاءہے ، دہشتگردجب چاہتے ہیں تو اپنے ٹارگٹ کو باآسانی نشانہ بناتے ہیں اور ایسے واقعات خوف پیداکرتے ہیںڈاکٹرفاروق ستار کاکہناتھاکہ ایک مرتبہ پھر سازش کے تانے بانے بنے جارہے ہیں ، کراچی کے حالات پھر خراب کیے جارہے ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ ’امجد صابری نے کچھ لوگوں کے پروگراموں میں جانے سے انکار کیاتھا،انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں،  یہ بات اُنہوں نے پانچ روز پہلے ہمیں بتائی تھی ‘۔