- الإعلانات -

صدرممنون حسین ازبکستان روانہ ہو گئے

اسلام آباد صدر مملکت ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کیلئے ازبکستان روانہ ہو گئے ہیں اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے قائم مقام صدر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق صدرممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کیلئے ازبکستان روانہ ہو گئے ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین کے وفد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیزاور سیکرٹری خارجہ بھی شامل ہیں۔ صدر مملکت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مستقل رکنیت کی منظوری دی جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے صدر مملکت ممنون حسین کے ازبکستان روانہ ہونے پر قائم مقام صدر کا چارج سنبھال لیا ہے