- الإعلانات -

امجد صابری کی نمازہ جنازہ کل نماز ظہر کے بعد لیاقت آباد میں ہوگی

کراچی  عالمی شہرت یافتہ قوال اور نعت خواں امجد صابری کی نمازہ جنازہ کل نماز ظہر کے بعد مسجد فرقانیہ لیاقت آباد میں ہوگی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین پاپوش نگر کے قبرستان میں کی جائے گی۔دوسری طرف ان کے بھائی ثروت صابری لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ان کی آمد کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ان کے لواحقین نے ان کی میت کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد ان کی میت کو ان کے گھر پہنچا دیا گیا