- الإعلانات -

قائم علی شاہ نے امجد صابری کے قتل کا نوٹس لے لیا،آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امجد صابری کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ۔قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے ملاقات کی جس میں امجد فرید صابری کے قتل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،اس موقع پر آئی جی سندھ نے سید قائم علی شاہ واقعے پر بریفنگ دی ۔قائم علی شا ہ نے ڈی جی رینجرز سندھ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے امجد صابری کے قتل پر گفتگو کی ۔اس موقع پر قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قاتلو ں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچا یا جائے