- الإعلانات -

جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چیک ری پبلک پہنچ گئے

راولپنڈی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چیک ری پبلک پہنچ گئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیک ری پبلک کے چیف آف جنرل سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر پاکستان اور چیک جمہوریہ کی فوج کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا