- الإعلانات -

وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو پانامہ انکشافات پر جوابدہ ہونا پڑے گا،بلاول

کراچی  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو پانامہ انکشافات پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواءاور امجد صابری کے قتل پر تشویش کا اظہار بھی کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت وزیراعظم اور اہلخانہ کی جوابدہی پر راضی نہیں ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن سے مل کر بہت کوشش کی کہ معاملہ پارلیمان میں حل ہو جائے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا، اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد حکومتی روئیے کے خلاف احتجاج کرنا چاہتی ہیں اس لئے اب ہمیں بھی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کرنا چاہئے۔ مزید اس نے کہا کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم اور ان کے خاندان سے جوابدہی کا مطالبہ اصولوں پر مبنی ہے، انہیں اس معاملے پر جوابدہ ہونا ہی ہو گا۔ بلاول بھٹو نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواءاور امجد صابری کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے۔