- الإعلانات -

پنجاب خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد  ایک مرتبہ پھر زلزلے سے زمین ہل کر رہ گئی ،پنجاب ، شمالی علاقہ جات ، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بیشتر علاقوں  جبکہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما حکام کاکہناتھا کہ زلزلے کی گہرائی 202 کلومیٹر تھی جس کی وجہ سے کم علاقے میں محسوس کیا گیا اور شدت کم تھی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، چنیوٹ، گوجرانوالہ ، جہلم ، راولپنڈی ، پشاور، سوات ، چترال اور  اسلام آباد،بونیر ، شانگلہ سمیت خیبرپختونخواہ ، فاٹا کے بیشتر علاقوں جبکہ افغانستان کے بھی سرحدی علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ لاہور میں یہ جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے اور ابتدائی طورپر ملک  بھر میں کہیں سے بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔