- الإعلانات -

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے،سراج الحق

لاہور  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے اور انہیں ووٹ ڈالنے کا حق بھی دیا جائے۔ مدینہ منورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک و قوم کے ساتھ بے وفائی کی ہے، کرپٹ حکام یہ کمائی لوٹ کر بیرون ملک جمع کرا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں اور انہیں ووٹ کا حق بھی ملنا چاہئے۔