- الإعلانات -

وفاقی وزیر داخلہ نے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق مہم کی منظوری دیدی

اسلام آباد  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق مہم کی منظوری دیدی ہے اور اس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ مہم یکم جولائی سے شروع ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، نیکٹا کوآرڈینیٹر، چیئرمین نادرا اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ نادرا حکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ نادرا نے روزانہ 10,000 کالز و صول کرنے کی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ایس ایم ایس یومیہ بھجوانے کا گیٹ وے بھی قائم کر دیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق ایس ایم ایس اور ہیلپ لائن کے ذریعے غیر ملکیوں کا پتہ چلایا جائے گا۔