- الإعلانات -

قوال اور نعت خواں امجد صابری کا قتل بہت بڑا سانحہ ہے،لیاقت بلوچ

لاہور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن ٹارگٹ کلرز کراچی کے امن کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
ذرائع  کے مطابق لیاقت بلوچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران عدالتی کمیشن اور حکومت و اپوزیشن میں ڈیڈلاک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قوال اور نعت خواں امجد صابری کا قتل بہت بڑا سانحہ ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواءکے بعد یہ دوسری بڑی واردات ہے اور امن دشمن ٹارگٹ کلرز کراچی کے امن کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان عیدالفطر کے بعد پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔