- الإعلانات -

جب بھی طلب کیا جاتا ہے فوج سویلین حکومت کی حمایت کرتی ہے. آئی ایس پی آر

برلن  ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو فوج کی طرف سے ہر ممکن حمایت حاصل ہے اور قومی سلامتی کے تمام اہم معاملات پر مشاورت کی جاتی ہے۔
جرمن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر پاکستانی کی ترجیح ہے۔ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے جسے فوج کی طرف سے ہر ممکن حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام اہم معاملات پر مشاورت کی جاتی ہے اور مختلف امور پر جب بھی طلب کیا جاتا ہے فوج سویلین حکومت کی حمایت کرتی ہے جبکہ قدرتی آفت سے ترقیاتی کاموں میں بھی فوج سویلین حکومت کی مدد کرتی ہے ۔