- الإعلانات -

جمہوریت کی مضبوطی کے لیے فوج بھی حتی الامکان کوششیں رہی ہے،عاصم باجوہ

راولپنڈی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فوج ہر وقت سول حکومت کی مدد کے لیے موجود ہے ،آنے والے دنوں میں سول ملٹری تعلقات مزید بہتر ہو نگے ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے فوج بھی حتی الامکان کوششیں رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ قومی سیکیورٹی کے معاملے میں سول حکومت سے مشاورت کی جاتی ہے ۔