- الإعلانات -

پشاور پولیس نے آخری عشرے کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا

پشاور پولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے جس کے تحت خواتین کے بازاروں میں مرد حضرات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع  کے مطابق رمضان المبارک کے دوران خواتین کے بازاروں میں مرد حضرات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ رمضان المبارک کے آخری 5 دن میں صدر میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔
پولیس کے مطابق حساس بازاروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے علاوہ خواتین کے بازاروں میں لیڈی پولیس بھی تعینات کی جائے گی اور خواتین کیلئے مخصوص بازاروں میں گھسنے والے اوباش لڑکوں کو گرفتار کیا جائے گا۔