- الإعلانات -

پیپلز پارٹی کا شریف خاندان کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

اسلام آباد  پیپلز پارٹی نے شریف خاندان کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ۔سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ،شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نا اہل لوگوں کو دیکھنا چاہیے ۔لطیف کھوسہ نے کہا شریف برادران ،اسحاق ڈار اور حمزہ شہباز نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے ،نواز شریف کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے ،لہذا الیکشن کمیشن انہیں نا اہل قرار دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن صفدر کی نا اہلی کے لیے بھی الیکشن کمیشن سے رجع کریں گے