- الإعلانات -

وزیر اعظم رمضان کے آخر میں پاکستان آئیں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم رمضان کے آخر میں پاکستان آئیں گے ،کوشش ہے آئندہ ہفتے ٹی او آرز پر پیشرفت ہو جائے ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید سے ملاقات کر کے اسحاق ڈار نے بتا یا کہ ابھی ڈاکٹرز وزیر اعظم کو فوری وطن واپسی کی اجازت نہیں دے رہے تاہم وہ رمضان کے آخر میں پاکستان آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے ۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مصروف تھے اس لیے ٹی او آرز پر پیشرفت نہیں ہوسکی ،کوشش ہے آئندہ ہفتے ٹی او آرز پر پیشر فت ہو ۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی سے کہا تھا آئندہ ہفتے کمیٹی کا اجلاس ہوناچاہیے ،خورشید شاہ ساتھیوں سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔