- الإعلانات -

یپلز پارٹی نے ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ

اسلام آباد  پیپلز پارٹی نے ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع  کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم نے ٹی او آر کمیٹی سے لاتعلقی کا فیصلہ کر لیا ہے، حکومت کمیٹی کمیٹی کھیل کر معاملے کو طول دے رہی ہے ،کوشش ہوگی کہ اس بار ساری اپوزیشن کنٹینر پر ہو ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ٹیم نے کمیٹی کے اجلاس میں بہت لچک دکھائی لیکن حکومت اس معاملے کو لٹکا رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی او آر کمیٹی سے لاتعلقی کے فیصلے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے رابطے کریں گے ،بلاول بھٹو کو بھی ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔اعتز از احسن نے کہا کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم کے خاندان کا نام آتا ہے ،صرف احتساب کا آغاز وزیر اعظم سے کرنا چاہتے ہیں ،ہم نے وزیر اعظم کے کسی خاص احتساب کی تجویز نہیں دی۔