- الإعلانات -

امجد صابری کی ایصال ثواب کیلئےزرداری ہاوس میں خصوصی تقریب کا اہتمام

اسلام آباد معروف قوال اور نعت خواں امجد صابری کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اسلام آباد میں زرداری ہاوس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کی قوالیاں اور نعتیں پڑھی گئیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ امجد صابری جیسے پیار کرنے والے شخص کو شہید کر کے ملک کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ وہ ملک اور قوم کا خصو صی اثاثہ تھے۔ ہم اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ دہشتگردوں سے کبھی ہار نہیں مانیں گے۔اس موقع پر سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سینٹر اعتزاز احسن ، قمر زمان کائرہ، شیریں رحمان، شوکت بسرا اور دیگر رہنما موجود تھے۔