- الإعلانات -

پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خدشات کا سامنا ہے.چیف جسٹس

لاہور چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خدشات کا سامنا ہے، سب کو مل جل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔وہ سپریم کورٹ بار میں انرول ہونے والے نئے وکلاءکی رول سائن تقریب میں گفتگو کررہے تھے ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت عظمی میں وکالت کی پریکٹس کیلئے لائسنس حاصل کرنے والے ایک سو تین وکلاءکی رول سائن تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی، جسٹس امیرہانی مسلم، جسٹس عمر عطاءبندیال، جسٹس منظور احمد ملک، سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی قیصر امین رانا، بدر منیر ملک سمیت سپریم کورٹ کے وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی خدشات کا سامنا ہے، وکلاءسمیت ہم سب کو مل کر ان خدشات کا مقابلہ کرنا ہوگا، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وکلاءانصاف کی کی فراہمی کے عمل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ معاشرے کی بہتری کے لئے بھی وکلاءکا کردار بہت اہم ہے۔