- الإعلانات -

بدین: چائے کا کپ دیر سے لانے پر شوہر کے ہاتھوں پر بیوی قتل

بدین: صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے ٹنڈو باگو ٹاؤن کے قریب دو چھوٹی بچیوں کے ماں کو ظالم شوہر نے قتل کردیا۔شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ ٹھوھی لغاری گاؤں میں پیش آیا، جہاں 23 سالہ کیسو کولہی کو اس کے شوہر ناگجی کولہی نے بے دردی سے قتل کردیا۔ٹنڈو باگو کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جہاں دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی بیوی کو چائے کا کپ دیر سے لانے پر طیش میں آکر قتل کیا۔کیسو کولہی کے والد ورسان کولہی کی شکایت پر مقامی پولیس نے ناگجی کولہی کے خلاف، پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ٹنڈو باگو کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) محمد یعقوب بریڑو کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔مگر ملزم کے اعتراف جرم کی بھی تصدیق کی۔