- الإعلانات -

شہید امجد صابری کو سپرد خاک کردیا گیا،ہر آنکھ اشکبار

یاد رہے کہ صابری گھرانے سے تعلق رکھنے والے غلام فرید صابری کے صاحبزادے اور معروف قوال امجد صابری کو گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔امجد صابری کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی—۔ڈان نیوز

امجد صابری کی میت کو چھیپا کے سرد خانے سے پہلے ان کے گھر اور بعدازاں جنازہ گاہ منتقل کردیا گیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

امجد صابری کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ان کی نماز جنازہ لیاقت آباد روڈ پر ارم بیکری کے سامنے ادا کی گئی۔

امجد صابری کی نمازجنازہ پاک پتن کے گدی نشین دیوان احمد میاں نے پڑھایا۔

ان کی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں پیرحیرت شاہ وارثی کے مزار کے احاطے میں کی گئی، امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کی قبر بھی اسی احاطے میں موجود ہے۔