- الإعلانات -

شہید امجد صابری کے قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا

کراچی معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔ذرائع  کے مطابق شریف آباد تھانے میں امجدصابری کے بھائی عظمت صابری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔