- الإعلانات -

برطانوی ہائی کمشنر کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی  برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات کی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی