- الإعلانات -

ایان علی ایک بار پھر مصیبت میں پڑ گئی،عدالتی حکم جاری

اسلام آباد سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کو ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر سیکرٹری داخلہ کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک دیا ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کیخلاف سیکرٹری داخلہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا ۔ عدالت عظمی نے گزشتہ روز اپیل پر ابتدائی سماعت کی ، وکلا کی نوک جھونک پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ چیمبر میں تحریر کرانے کا حکم دیا تھا ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے گزشتہ روز کی کارروائی کا فیصلہ آج اپنے چیمبر میں لکھوایا ۔ سپریم کورٹ سندھ ہائی کورٹ کو توہین عدالت کے مقدمے میں سیکرٹری داخلہ کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک دیا ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سیکرٹری داخلہ کی اپیل اور متفرق درخواست کو آئندہ ہفتے میں سنا جائے گا ۔