- الإعلانات -

ٹیکسلا:حساس اداروں کی کاروائی افغان جاسوس گرفتار

ٹیکسلا حساس اداروں  نے منظور آباد کے علاقے سے افغان جاسوس کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع  کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسلا کے علاقے منظور آباد سے افغان جاسوس کو گرفتار کر لیا جسےتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان جاسوس ٹیکسلا میں سبزی فروش کے روپ میں رہائش پزیر تھا جس کے قبضے سے پاکستانی شناختی کارڈ سمیت اہم دستاویز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ جاسوس ٹیکسلا میں سبزی فروش کا کام کرتا ہے تاہم اس کی شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ۔