- الإعلانات -

امجد صابری کے قاتل بچ نہیں پائیں گے ،سید خورشید شاہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امجد صابری کا قتل پورے پاکستان کا نقصان ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد فرید صابری کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے امجد صابری کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امجد صابری کا قتل اور اویس شاہ کا اغوا کراچی میں پیش آنے والے دو ایسے بڑے واقعا ت ہیں جنہوں نے کراچی کو ہلا کر رکھ ویا ۔خورشید شاہ نے کہا کہ امجد صابری کے قاتل بچ نہیں پائیں گے ،انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔امید ہے رینجرز اور سکیورٹی ادارے بہت جلد قاتلوں کو پکڑ لیں گے۔انہوں نے کہاکراچی میں امن و امان برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے ۔