- الإعلانات -

مسلم لیگ (ق) کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار طفیل احمد خان انتقال کر گئے

قصور  مسلم لیگ (ق) کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار طفیل احمد خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔وہ کافی عرصے سے علیل بھی تھے۔

جیو نیوز کے مطابق قصور کے علاقے کوٹرادھا کشن میں مسلم لیگ (ق) کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار طفیل انتقال کر گئے ۔ وہ اس سے قبل مسلم لیگ نواز سے وابستہ تھے تاہم بعد میں انہوں نے مشرف کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔سردار طفیل احمد خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب کوٹ رادھا کشن میں ادا کی جائیگی ۔ وہ 1943 میں پیداہوئے۔
سردار طفیل 1985 سے 1988 تک رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری جبکہ 1988سے 1990تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی بھی رہے ۔ اس کے علاوہ 1990سے 1993تک رکن قومی اسمبلی اور1997سے 1999 تک پنجاب اسمبلی میں فنانس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے ۔ سردار طفیل 2002 سے 2007تک پاکستان ریلویز کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ۔