- الإعلانات -

جنرل راحیل شریف کی اہلیہ کا مریم نواز کو ٹیلی فون

اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی ، دونوں خواتین کے درمیان ہونیوالے اس رابطے میں آرمی چیف کی اہلیہ نے وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو دوسری مرتبہ ٹیلی فون کیا، اس سے قبل آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن سے ایک روز قبل ٹیلیفون کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ لندن ہائی کمیشن میں ملٹری اتاشی نے آرمی چیف کی جانب سے گلدستہ بھی نواز شریف کو پہنچایا تھا۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آرمی چیف کی جانب سے دو مرتبہ وزیر اعظم سے لندن میں رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کرنے کی تصدیق کی ۔