- الإعلانات -

گانوں کا انسائیکلو پیڈیا نصیر بھائی لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور  نجی ٹی وی پروگرام میں گانوں کی شناخت بتانے والے نصیر بھائی انتقال کر گئے ۔

ذرائع کے مطابق لالی ووڈ ، بالی ووڈ فلموں اور گانوں کا انسائیکلو پیڈیا نصیر بھائی لاہور میں انتقال کر گئے ۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے ۔
نصیر بھائی نجی ٹی وی کے پروگروام ’’خبر دار‘‘کا حصہ تھے جہاں وہ لوگوں کے چیلنجز پر فلموں کے نام بتاتے تھے اور فلمی گانوں کے سنگیت کار او ر گلو کاروں کا نام بھی ظاہر کرتے تھے ۔ اپنی اسی ذہانت کی وجہ سے انہیں بہت کم عرصے میں بے حد شہرت ملی۔ اور انہیں گانوں کقا انسائکلو پیڈیا بھی کہا جاتا تھا اور گانوں کی پہچان کرنے میں اپنی مثال آپ تھے ،