- الإعلانات -

عمران خان کی ایک اور ہم سفر نے اپنے راستے جدا کر لیے

لاہور  تحریک انصاف میں خواتین کو نظر انداز کرنے پر پارٹی رہنما ملائیکہ رضا نے احتجاجاً پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ۔تحریک انصاف کی سینئر رہنما ملائیکہ رضا نے پارٹی کے ساتھ 7 سالہ رفاقت ختم کر دی ہے اور اپنا استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو ارسال کر دیا ۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے تمام پلیٹ فارمز پر خواتین نظر انداز ہورہی ہیں جبکہ  پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور کارکنوں کے درمیان فاصلے پیدا ہوچکے ہیں اس لیے پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتی اور کسی بھی برے وقت سے پہلے ہی اپنے راستے الگ کررہی ہوں۔