- الإعلانات -

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور

اسلام آباد  الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈز کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر پر اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ نام سامنے لانے کیلئے خورشید شاہ نے تمام اپوزیشن لیڈر ز سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں عید کے بعد ایک اہم اجلاس بھی طلب کیا جائے گا جس میں ممبران کی تقرری کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کیا جائےگا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے شدید تحفظات ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی کو ساتھ ملا کر اپنی مرضی کے ممبران کا انتخاب کر لے گی  تاہم اب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ ق کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی جائی گی  اور انکے تحفظات  دور کرکےاپوزیشن کے جانب سے مشترکہ حکمت عملی بنانے کی کوشش کی جائیگی