- الإعلانات -

پارلیمنٹ میں حکومت ذاتی مفادات میں مصروف، عوامی مسائل بر بات نہیں ہوتی ، ممبر قومی اسملی پی ٹی آئی

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)ہم سمجھتے تھے کہ ایوان میں آکر ہم علاقے کی نمائندگی کرینگے ، پارلیمان میں آئے تو پتہ چلا کہ حکومت ذاتی مفادات میں مصروف ہے ، عوامی مسائل زیر بحث نہیں آتے، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ عطاء اللہ نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا تنویر اچھی بات کررہے ہیں ، 18ویں ترمیم ملک کے خلاف سازش اور فیڈریشن کو کمزور کرنے کیلئے تھی، صوبے اتنے با اختیار ہوں کہ فیڈریشن اسلام آباد تک محدود ہو جائے ، فیڈریشن صرف تماشائی بنی ہوئی ہے ، حلیم عادل شیخ کو کیا جھتے لے کر گئے ورکز کے پاس کوئی اسلحہ نہ تھا ، لاکر میں ہمارے ورکرز پر تشدد کیوں ہو رہا ہے ، جیل کے اندر حلیم عادل شیخ کو پولیس والے بچا کر لائے ہیں ، حلیم عادل شیخ کے لاک اپ میں سانپ کیسے گیا ، پولیس والے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے حلیم عادل کو بچایا ہے ، سندھ کے پیپلز پارٹی کے ایم این اے موجود تھے تو حلیم عادل بھی چلے گئے ، ہمارے سارے ایم این ایز چیئرمین کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم عمران کے پابند ہیں ، ہم عمران خان کی وجہ سے موجود ہیں ، عامر لیاقت حفیظ شیخ کو ووٹ دیں گے ، لیاقت جتوئی کو ٹکٹ پر ناراضگی ہو گی اندرون سندھ سے ایک ہی بندہ لے سکتے ہیں ۔