- الإعلانات -

سب جواب عدالتوں میں جا کر دیں گے،سوشل میڈیا پر بدنا، کیا جا رہا ہے،حسین نواز

لندن ، سعودی عرب میں مل لگانے کیلئے رقم کہاں سے آئی، رقم کی رسیدں کہا ں ہیں؟ لندن کی سڑک پر مٹرگشت کے دوران حسین سے یہ سوال کرنے والے راہگیر کو کرارا جواب مل گیا ۔ حسین نواز نے سوال کرنے والے سے کہا کہ تمہیں بات کرنے کا طریقہ تک نہیں آتا، سعودی عرب کی مل کی رسیدیں تمہیں کیوں دکھائیں، کسی بھی عدالتی فورم یا سپریم کورٹ میں جانے کیلئے تیار ہیں اور وہاں ہر سوال کا جواب دیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ ایک ٹولے نے سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے اور کچھ لوگ لندن کی سڑکوں پر بھی پہنچ گئے ہیں ۔