- الإعلانات -

باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی داماد اور سمدھی کو قتل کردیا

کا ہنہ کے علاقہ میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی داماد اور سمدھی کو قتل کردیا ۔ پو لیس نے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔واضح ر ہے ملزم کی بیٹی صبا نے دو سال قبل کرامت نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کا 9 ما ہ کا بیٹا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کا ہنہ کے علاقے عبداللہ پور میں غیرت کے نام پر اشرف نامی شخص فائرنگ کر کے اپنی 19 سالہ ایک بچے کی ما ں صبا، داماد کرامت اور سمد ہی اکرام کو فا ئر نگ کر کے شد ید زخمی کردیا ،بعدازاں زخمیو ں کوطبی امدا د کے لئے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا،تاہم تینوں افراد جانبر نہ ہو سکے.اشرف نے تہرے قتل کی واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔