- الإعلانات -

فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کے خلاف دعویٰ دائر، جج نے 13 جولائی کو طلب کر لیا

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کی سول کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا گیا جس کی ابتدائی سماعت کے بعد  سول جج خورشید احمد نے قندیل بلوچ کو 13 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق یہ دعویٰ ملتان کے مقامی وکیل کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قندیل بلوچ نے بلوچ ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے، قندیل کا اصل نام فوزیہ ہے اس لئے اسے بلوچ لکھنے سے روکا جائے۔ فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کا بلوچ قبائل سے کوئی تعلق نہیں۔دائر کئے جانے پر سول جج خورشید احمد نے 13 جولائی کو قندیل بلوچ کو طلب کر لیا ہے