- الإعلانات -

اپوزیشن ہمارے اراکین کی گاڑیان پنکچر کرنا چاہتی ہے ، ریاض فتیانہ

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پی ٹی آئی کے ررہنما ریاض فتیانہ نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جمہوری ہے ، آئین و قانون پر یقین رکھتی ہے ، کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھائے گی ، ہ میں کوئی فکر نہیں اپوزیشن کو فکر کرنا چاہئے ، اپوزیشن کے اراکین اس سے ناراض ہیں ، ہ میں اراکین اسمبلی پر بھی اعتماد کرنا چاہئے ، چیئرمین بہت مقبول ہیں ، لوگ ان کو ہاءوس میں دیکھنا چاہتے ہیں ، اس لئے کامیاب ہو نگے ، ممکن ہے اپوزیشن ہمارے اراکین کی گاڑیوں کو پنگچر کرنا چاہتے ہین ، ہمین یقنین ہے ہم جیت جائیں گے ، اپوزیشن صبر شکر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے ۔