- الإعلانات -

سینیٹ الیکشن کا شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے ، نیئر بخاری

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں بنیادی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے کہ شفاف الیکشن کرائے ،حفیظ شیخ کی کوئی پارلیمانی سوچ نہیں ان سے کسی بھی بات کی امید نہیں ، حکومت نے مختلف اقدامات اٹھائے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے جان چھرائیں ، سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ آئین کے مطابق الیکشن ہو نگے ، روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کوئی بعید نہیں کہ یہ لوگوں کو استعمال کریں گے ، گیلانی صاحب نے جو کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے اس میں کوئی ابہام نہیں ہے ، امید ہے کہ یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے ۔