- الإعلانات -

خضدار: مسافر بس کھائی میں جاگری ،11افراد جاں بحق،17زخمی

خضدار میں قومی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس میں11افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع  کے مطابق خضدار میں پیر عمر کے قریب تیز رفتار بس کو ھادثہ پیش آگیا ، تیز رفتار بس حادثہ سڑک سے کافی دور جاگری جس کی وجہ سے 11افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ  17افراد ابھی شدید زخمی بھی ہیں۔زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے پولیس اور شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر ڈی ایچ کیو منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔