- الإعلانات -

پیپلز پارٹی کا عشائیہ، فضل الرحمان اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کی شرکت

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، رانا ثنااللہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

عشائیے میں حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ عشائیے میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے بھی شرکت کی۔
—پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔