- الإعلانات -

خواجہ اظہار بھی سینیٹ الیکشن کے دوران ’پارری‘ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن بھی سینیٹ الیکشن کے دوران ’پارری‘ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر خواجہ اظہار الحسن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آج کل کے مقبول ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کے گرما گرم ماحول میں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں خواجہ اظہار الحسن کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ سینیٹ الیکشن کی تیاری ہورہی ہے‘۔