- الإعلانات -

چوہدری نثار علی خان نے ایس پی سٹی رضوان گوندل کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایس پی سٹی رضوان گوندل کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا۔ ایک شہری نے وزیرِداخلہ کو اطلاع بھجوائی تھی کہ رضوان گوندل نے ایک فائیو سٹار ہوٹل کی لابی میں ہنگامہ کیا اور ہوٹل انتظامیہ کی تذلیل کی۔ مذکورہ پولیس افسر نے معمولی بات پر ہوٹل مینجر کوگرفتار کیا اور اسے کافی دیرغیر قانونی حراست میں رکھا۔ ابتدائی انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر وزیرِداخلہ نے مذکورہ ایس پی کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرنے اور اسے فوری طور پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کر دئیے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مذکورہ افسر اسلام آباد پولیس کے تشخص کو ذک پہنچانے کے مرتکب ہوئے ہیں، ایسے افسران کی اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ سپیشل برانچ کے متعلقہ اہلکار کو بھی اس واقعے کی رپورٹ نہ دینے پرمعطل کر دیا گیا