- الإعلانات -

اقبال ظفر جھگڑا کا تحریک انصاف کے حق میں بیان آگیا

اسلام آباد  پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی طرف سے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کو کروڑوں روپے کے فنڈز دیئے جانے والے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا۔گورنر خیبر پختوانخواہ اقبال ظفر جھگڑا جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ہے انہوں نے کے پی حکومت کے دا رلعلوم حقانیہ کو جاری کئے گئے فنڈز کی حمایت کر دی۔ گورنر کے پی ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ فنڈز پر تنقید کرنے سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ کس مد میں دیئے گئے ہیں؟ یہ فنڈز دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے دیئے گئے ہیں جن سے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ دارالعلوم حقانیہ کو کے پی حکومت کی جانب سے 30 کروڑو روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے جس پر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے یہ بیان دیا تھا کہ دارلعلوم حقانیہ دہشتگرد پیدا کرتا ہے اور عمران خان نے دہشت گرد پیدا کرنے والے مدرسے کو مضبوط کرنے کیلئے فنڈز فراہم کئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عمران خان اور تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا