- الإعلانات -

حکومت کا عید کے تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور وزارت پانی و بجلی نے عید پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تینوں روز شہریوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔ دوسری جانب بجلی کی طلب اکیس ہزار چار سو چھیانوے میگاواٹ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق عید کے تینوں روز ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ عید‘ ٹرو اور مرو کے ایام میں صنعتوں کے علاوہ صنعتی انڈیپنڈنٹ فیڈر بھی مکمل بند رکھے جائیں گے۔ شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔ جبکہ بجلی کی پیداوار سولہ ہزار چھ سو چودہ میگاواٹ رہی۔ اس طرح بجلی کا شارٹ فال بھی چار ہزار آٹھ سو بیاسی میگاواٹ ہوگیا۔

وزارت پانی و بجلی کے مطابق شہروں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہات میں بجلی کی بندش کا دورانیہ آٹھ گھنٹے ہے۔ ادھر غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔ فنی خرابی کے باعث بھی گھنٹوں بجلی بند رکھنا معمول بن چکا ہے۔