اعتماد کا ووٹ: کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات کی وزیراعظم کو مبارک باد
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین سے اعتماد کو ووٹ حاصل کرنے پر معروف کھلاڑیوں اور شوبز اداکاروں نے وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اراکین سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
#PrimeMinisterImranKhan
It wasn't the first time,it won't be the last.Its such a difficult road,0
its such a difficult task.
But if there's anyone,who can do this,its you PM.
We will do whatever it takes to give our future generations the Pakistan we all dreamt of@ImranKhanPTI pic.twitter.com/R9tcFAtyQp— Farhan Saeed (@farhan_saeed) March 6, 2021
اس حوالے سے آج اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتماد کے ووٹ کی قرار داد ایوان میں پیش کی۔
ایوان میں موجود 178 اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور اُن کی پالیسیوں سے اتفاق کیا جبکہ ایک رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ خود کسی وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی ممکنہ شکست کے پیش نظر آج اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
وزیراعظم کو ملنے والی تاریخی کامیابی پر پاکستانیوں نے مبارک باد پیش کی اور جشن بھی منایا۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’وزیراعظم عمران خان‘ ہیش ٹیگ چلا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
عمران خان کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور معروف اداکاروں نے قومی اسمبلی سے ملنے والی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارک باد کی۔
The Tiger Roars Again. Congratulations Skipper👏👏👏#VoteOfConfidence @ImranKhanPTI pic.twitter.com/DqwhiEaP7l
— Waqar Younis (@waqyounis99) March 6, 2021
معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے ساتھ بالکل اُسی طرح کھڑا ہوا ہوں جیسے آپ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، میرا ووٹ کا پارلیمنٹ میں شمار تو نہیں مگر میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے‘۔
اداکار و گلوکار فرحان سعید نے لکھا کہ ’یہ کوئی پہلی اور آخری بار نہیں، یہ بہت مشکل راستہ اور مشکل کام ہے، مگر یہاں یہ کام کوئی اور نہیں بلکہ آپ (عمران خان) بطور وزیراعظم کررہے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ آپ یہ سب ہماری آئندہ نسلوں کے لیے کررہے ہیں تاکہ انہیں بہتر اور اچھا پاکستان مل سکے‘۔
علاوہ ازیں نامور پاکستانی کرکٹر وقار یونس، محمد حفیظ، رومان رئیس اور پاکستانی ایتھلیٹ انور علی نے بھی وزیراعظم کو تاریخی کامیابی ملنے پر مبارک باد پیش کی۔
its not a Defeat that Destroys you its being demoralised by defeat that destroys you,as long u keep learning 4rm defeats u will always keep Coming back & Get stronger all the time #GoldenWords #Skipper #PrimeMinisterImranKhan #VoteOfConfidence pic.twitter.com/4xcKcIy5vY
— Anwar Ali Khan (@realanwarali48) March 6, 2021