- الإعلانات -

عبدالستار ایدھی کا آج گردوں کا آپریشن قوم سے دعا کی اپیل

کراچی ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کا آج گردوں کے اسپتال ایس آئی یو ٹی میں آپریشن کیا جائیگا جس کے بعد ان کا ڈائیلاسز دوبارہ شروع ہو جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں دکھی انسانیت کے مسیحا کے طور پر پہچانے جانے والے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے جہاں دعاوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں ان کی تیمارداری کے لئے آنے والوں کی بھی لائن لگی ہے۔

عبدالستار ایدھی اس وقت ایس آئی یو ٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے ڈائیلاسز نہیں ہو پا رہا تھا۔ عبدالستار ایدھی دکھی‘ لاوارث اور یتیموں کا مسیحا ہیں جس کو اپنوں نے بھی نہ سنبھالا اسے عبدالستار ایدھی نے سنبھالا۔

پوری پاکستانی قوم کو ان کے ساتھ خصوصی محبت ہے اور پوری قوم ان کی صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہے۔ ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ آپریشن معمولی نوعیت کا ہے۔ امید ہے کہ اس آپریشن کے بعد ان کا ڈائیلاسز شروع ہو جائے گ