- الإعلانات -

پاکستان میں موسم کی پیشگی وارننگ دینے والا سسٹم 60 سال پرانا

لاہور پاکستان میں موسم سے متعلق پیشگی وارننگ دینے والا سسٹم ساٹھ سال پرانا ہونے کا انکشاف ، ڈی جی موسمیات کہتے ہیں کہ چالیس اضلاع میں پیشگی وارننگ کا نظام سرے سے موجود ہی نہیں ۔ ایک طرف دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں ، دوسری جانب بگڑتے موسم کی پیشگی وارننگ دینے والا سسٹم 60 سال پرانا ۔ روزنامہ دنیا میں شائع ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ یہ انکشاف مستند اتھارٹی رکھنے والے ڈی جی موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ کے دوران کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے ملک میں اس وقت صرف 7ریڈارز ہیں جبکہ ضرورت 22 کی ہے ۔ انہوں نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ پاکستان میں لگے زیادہ تر ریڈار 20 سے 30 سال پرانے ہیں ۔ طوفان کی پیشگی اطلاع دینے والا نظام بھی 60 سال پرانا ہے ۔ ادھر ترجمان این ڈی ایم اے احمد کمال نے بھی کمیٹی کو بتایا کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ سے متعلق 44 ٹیلی میٹک سسٹم لگے ہوئے ہیں ۔ 18مکمل بند ، باقی انتہائی خستہ حالت میں ہیں ، ان حقائق کی روشنی میں تو یہ ہی کہا جا سکتا ہے ، اللہ جانے اہل وطن پر کیا گزرے گی ۔