- الإعلانات -

عدالتی فیصلے تک غیر ضروری سزا نہیں دینی چاہیے، سابق آئی جی پنجاب پولیس

لاہور: پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسروں کی آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کا معاملہ۔ سابق آئی جی پنجاب نے موجودہ انسپکٹر جنرل کے اقدام کو جلد بازی قرار دے دیا۔ شوکت جاوید نے کہا افسروں کو او ایس ڈی بنانے کا اقدام درست نہیں۔ عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے تھا۔ سابق آئی جی پنجاب نے کہا متاثرہ افسران نے اقربا پروری کی بنیاد پر ترقیاں نہیں لیں۔ ان کیلئے باقاعدہ قوانین بنائے گئے تھے۔ آئی جی کو فیصلہ واپس لینا چاہیے۔ شوکت جاوید نے کہا متاثرہ افسران کا معاملہ عدالت میں ہے فیصلہ ہونے تک غیر ضروری سزا نہیں دی جانی چاہیے۔