- الإعلانات -

اویس شاہ کیس، جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس، اب تک کی تحقیقات پر بات چیت

کراچی:  اویس شاہ کے اغواء کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی سلطان خواجہ، ڈی آئی جی منیر شیخ اور جے آئی ٹی میں شامل دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اداروں کی جانب سے اب تک ہونے والی تحقیقات پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں مختلف اداروں کی جانب سے جمع کی جانے والی معلومات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں بلخصوص دہشت گردوں کے ممکنہ فرار کے راستوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔