- الإعلانات -

لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ لاہور ہائیکورٹ کے 45 ویں چیف جسٹس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نئے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال‘ صوبائی وزرائ‘ ہائیکورٹ کے ججز اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس 28 نومبر 1962ءکوپیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی۔جسٹس منصور علی شاہ نے برطانیہ سے قانون میں ماسٹرز کی ڈگری لی۔ وہ اقتصادیات کے مضمون میں بھی ماسٹرز ہیں۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے بطور وکیل انسانی حقوق اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے بہت کام کیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے 15 ستمبر 2009ءکو بطور جج لاہور ہائیکورٹ حلف لیا۔ انہوں نے عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے اہم کردار ادا کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کو ایک اصلاح پسندجج کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے بطور جج آئینی‘ انتظامی‘ ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے کئی فیصلے بھی کیے۔نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس مینجمنٹ سسٹم، کورٹ آٹومیشن کا نظام بھی متعارف کرایا۔ جسٹس منصور علی شاہ 27نومبر 2024ءکو باسٹھ برس کے ہونے پر ریٹائرڈ ہونگ