- الإعلانات -

آئی ایس پی آر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی

\پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ویڈیو جاری کر دی ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری ویڈیو میں ملکی دفاع میں خواتین کے کردار سمیت کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور میں شامل خواتین اہلکاروں کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافےکے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں اور پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں ۔